Mamunkanjan Times

My Blogger TricksAll Blogger TricksTechtunes

Friday, February 21, 2014

تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری ندیم کی قیادت میں جاپانی ڈیلیکشن پاکستان پہنچ گیا

تاندلیانوالہ(ماموں کانجن ٹائمز) تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری ندیم کی قیادت میں جاپانی ڈیلیکشن پاکستان پہنچ گیا،اعلیٰ شخصیات سے ملاقات کے بعد علاقہ بھر میں ہنگامی بنیادوں پر جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کیلئے جاپانی ماہرین تحصیل بھر کا وزٹ کریں گے،چوہدری ندیم
تفصیل کے مطابق تاندلیانوالہ این اے 78میں تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری ندیم کی قیادت میں جاپانی ڈیلیکشن پاکستان پہنچ گیا اس موقع پر روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری ندیم کا کہنا تھا کہ تحصیل بھر میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کے باعث مرد وخواتین سمیت سینکڑوں افرادموت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد جان لیوا بیماروں میں مبتلا ہو کر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں تحریک انصاف کی خصوصی دعوت پر جاپانی ماہرین کا وفد پاکستان پہنچا ہے جو اپنے دورہ کے دوران اعلیٰ حکومتی اور تحریک انصاف کی قیادت سے ملاقات کے بعد تحصیل بھر کا وزٹ کر کے پانی کا سیمپل حاصل کر کے تحصیل بھر میں ہنگامی بنیادوں پر 10سے زائد پانی کو صاف کرنے کیلئے جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے تاکہ اہل علاقہ جان لیوا بیماروں سے نجات حاصل کر سکیں۔

تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں پولیو کے حوالے سے میٹنگ کا اہتمام کیا گیا

تاندلیانوالہ(ماموں کانجن ٹائمز) تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں پولیو کے حوالے سے میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر مہوش کلبانی نے صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پرtandliawala hospital
تحصیل بھرکی 28یونین کونسل میں 281ٹیمیں تشکیل دی دی گئی ہیں ان میں 15ٹرازنک ٹیمیں ہوں گی جو
تحصیل بھر میں 1لاکھ 23ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے پولیو مہم 24فروری سے شروع ہو کر 28فروری تک جاری رہے گی، 5روزہ پولیو مہم میں ہر گاؤں گاؤں اور گلی گلی بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،میٹنگ میں ایم ایس ڈاکٹر منیر،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر یوسف،پیر انوار حسین قادی سمیت تمام مکتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور پولیو مہم کو ہر مکمن کامیاب بنانے کی یقین دھانی کروائی، اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کے لئے کئے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا

Tuesday, February 18, 2014

ابق ایم پی اے ون لیگ کے رہنماء شمشیر حید ر وٹو کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان


shmsheer haider watooا ندلیانوالہ (ماموں کانجن ٹائمز) تاندلیانوالہ سابق ایم پی اے ون لیگ کے رہنماء شمشیر حید ر وٹو کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان، سابق وزیر اعلی ٰ پنجاب وصو بائی صدر پیپلزپار ٹی پنجاب میاں منظور احمد وٹو کا کھڈیاں میں جلسہ عام سے خطاب،آصف علی زرداری نے مجھے پیپلز پارٹی کاصدر بنا کر مجھ پر احسان کیا،پیپلز پارٹی لیڈروں،شہیدوں،غریبوں اورکسانوں کی جماعت ہے میاں منظور وٹو کا جلسے عام سے خطاب

تفصیل کے مطابق تاندلیانوالہ تھانہ باہلک کے علاقے موضع ٹھٹہ بیگ میں سابق ایم پی اے شمشیر حیدر وٹوکی رہائش گاہ پر صو بائی صدر پیپلزپار ٹی پنجاب میاں منظور احمد وٹو،ضلع صدر طارق باجوہ، سابق ایم این اے خان شہادت بلوچ،میاں خرم شہزاد وٹو،سابق ایم این اے نواب شیر،ملک احمد یار وٹو،رانا ارسلان شوکت،ملک عبدالجبار،حسن شیخ سمیت سینکڑوں افراد کی آمد کے موقع پر ن لیگ کے رہنماء ملک شمشیر حیدر وٹو نے ن لیگ کی ناقص پالیسیوں کے باعث پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کر دیا شمشیر وٹو نے الیکشن سے قبل ن لیگ کے بڑھتے ہوئے گراف کے باعث ایم پی اے کی سیٹ سے استعفیٰ دے دیا تھا،اس موقع پر شمشیر وٹو نے اپنے خطاب میں مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی میری جماعت ہے اب جینا مرنا اسکے لئے ہو گا،ضلع صدر طارق باجوہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں سرمایہ اداروں کو ہم نے غریبوں کا استحصال نہ کر نے دیا ہم نے کسانوں کو بھرپور سپورٹ کیا گندم کی قیمت 500سو سے 1200اور کپاس کی قیمت 4200من تک جبکہ گنے کی قیمت 170روپے فی من تک لے گئے اسی وجہ سے سرمایہ دار طبقہ ہمارے خلاف ہو گیا اور میڈیا پر قبضہ کر کے آصف علی زرداری کو عوام الناس میں بدنام کر دیا،عوام کو ریلف دیا اگر جرم ہے تو پیپلز پارٹی یہ جرم بار بار کرتے رہے گی،آخر میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور ووٹو نے جلسہ عام سے خطاب کے دوران موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لاہور کی ایک سڑک پر 74ارب لگا کر کرپشن کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا،پنجاب کے دیہاتوں کے فنڈ ز لاہور میں لگانے کی ا جازت ہر کز نہیں دیں گے پنجاب میں چوری ڈکیتی معمول بن چکا ہے عام آدمی عدم تحفظ کا شکار ہے مگر پنجاب حکومت کے پاس عوام کو رلیف دینے کیلئے ٹائم نہ ہے،الیکشن میں پاکستانی اور غیر ملکی قوتوں نے ملکر جھرلو پھیر کر اپنی مرضی کا رزلٹ تیار کیا،پیپلز پارٹی کے دورہ حکومت میں گرمیوں میں چند گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی مگر اب سردیوں میں کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ نے عوام کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے، میں تاندلیانوالہ کی عوام کا احسان زندگی بھر نہیں اتار سکتا ان کی خدمت جو میں نے کی ہے وہ میرا فرض تھا تاندلیانوالہ کو تحصیل بنانا تاندلیانوالہ کی عوام کا حق تھا اسکو تحصیل بنا کر میں نے کوئی احسان نہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ وٹو برادری کو اکھٹا کرنے آیا تھا اور آئندہ الیکشن وٹو برادری کے تین تین نمائندے شرکت نہیں کریں گے صرف ایک ہی نمائندہ الیکشن میں حصہ لے گا آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے مجھے پیپلز پارٹی کاصدر بنا کر مجھ پر احسان کیا،پیپلز پارٹی لیڈروں،شہیدوں،غریبوں اورکسانوں کی جماعت ہے آئندہ مستقبل بھی پیپلز پارٹی کا ہے .

سسٹنٹ کمشنر مہوش کرمانی کا ٹی ایم او اور سینٹری انسپکٹر ارشاد شاہ کے ہمراہ سہولت بازار کا دورہ

تا ندلیانوالہ (ماموں کانجن ٹائمز)اسسٹنٹ کمشنر مہوش کرمانی کا ٹی ایم او اور سینٹری انسپکٹر ارشاد شاہ کے ہمراہ سہولت بازار کا دورہ،سہولت بازار میں اشیاء خوردونوش کے معیار کو چیک کرتے ہوئے اسے مزید بہتر بنانے اور ہمہ وقت معیاری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانے کا حکم دیا اسسٹنٹ کمشنر مہوش نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہولت بازار سمیت عام بازاروں میں بھی اشیاء خورونوش کی قیمتوں کو بہتر بنایا جائے گا اورAC Tandlianwala mamukanjan times کسی کو بھی گراں فروشی کی اجازت ہر گز نہیں ایسا کرنے والے دوکانداروں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانا پڑھے گا اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے

Sunday, February 9, 2014

اے ایس آئی نے رشتہ نہ ملنے پر کزن اوراس کے بھائی کو قتل کر کےخود کشی کر لی

تاندلیانوالہ (مامونکانجن ٹائمز) ماموں کانجن میں رشتہ کے تنازع پر اے ایس آئی نے فائرنگ کر کےکزن اور اسکے بھائی کو قتل جبکہ ان کی ماں کو شدید زخمی کر دیارشتہ نا ملنے پراے ایس آئی محمد اعجاز انجم نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی،پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا،واقع کے بعدگھر میں کہرام برپا ہو گیا
تفصیل کے مطابق تاندلیانوالہ تھانہ ماموں کانجن کے علاقے جگراواں چوک کے رہائشی محمد اکرم نے گذشتہ روز وہاڑی کے علاقے 66.WS سے آئے اپنے رشتہ داروں کو اے ایس آئی اعجاز انجم کیلئے اپنی 18سالہ بیٹی سدرہ کا رشتہ دینے سے انکار کر دیا تھا جسکا اسکے بھانجے اے ایس آئی انجم کو رنج تھا جس پر ملزم نے طیش میں آ کر اپنے رشتہ داروں کے گھر پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ کر کے اپنی 18سالہ کزن سدرہ اور اسکے بھائی 15سالہ عبدالوہاب، کو قتل کر دیا جبکہ ان کی والد 40سالہ ثریا بی بی کو شدید زخمی کر دیا محبت میں ناکامی پر ملزم نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی جبکہ زخمی ہونے والی خاتون کو تشویشناک حالت کے پیش نظر فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے،واقع کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا پولیس کے مطابق ملزم محمد اعجاز انجم پیٹی نمبر2668تھانہ گگومنڈی میں تعینات تھا،پولیس نے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Saturday, February 8, 2014

ٹوبہ ٹیک سنگھ نجی ٹی وی چینل کے رپور ٹر عبد الجبار طاہرپر نامعلوم افراد

ٹوبہ ٹیک سنگھ نجی ٹی وی چینل کے رپور ٹر عبد الجبار طاہرپر نامعلوم افراد کی فائرنگ ملزمان فرار ۔

صحا فیوں کا پریس کلب میں احتجا ج ملزمان ی گرفتاری کا مطا لبہ 
ٹوبہ ٹیک سنگھ سنیئر صحافی میاں عبدالجبار طاہر اپنے فرائض کی بجا آوری کے سلسلہ میں اپنے گھر سے پر یس کلب جھنگ روڈ آ رہے تھے کہ واٹر ورکس نمبر 4نزد ضلع کچہری کے نزدیک موٹر سائیکل سوار د و نامعلوم ملزمان نے ان پراند ھا دھند فائرنگ شروع کر دی ،جس پر وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے ،ْاس واقعہ پر ڈسٹرکٹ پریس کلب میںصحا فیوں نے شد ید احتجاج کر تے ہو ئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ۔تا ہم دوسری جانب عبد الجبار کی جانب سے تھا نہ سٹی میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درخواست دے دی گئی ہے تا ہم ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہو سکا ہے ۔ 

Friday, February 7, 2014

غیر ملکی لڑکیوں کو بغیر ویزا کلیر کروانےمیں ملوث افسر اہلکار کا نام ای سی ایل میں شامل

این اے 78 کی سابق ایم این اے وفاقی وزیرمملیکت راحیلہ شہادت خان پی پی پی کے بیٹے کی کار ستانیاں

تاندلیانوالہ انتظامیہ اور ارکان اسمبلی کی ملی بھگت سے اوکاڑہ روڈ پر جاری میلہ بودیانوالہ میں ورائٹی شو کے نام پر فحاشی کے اڈے قائم

تاندلیانوالہ انتظامیہ اور ارکان اسمبلی کی ملی بھگت سے اوکاڑہ روڈ پر جاری میلہ بودیانوالہ میں ورائٹی شو کے نام پر فحاشی کے اڈے قائم
تاندلیانوالہ (ماموں کانجن ٹائمز) تاندلیانوالہ انتظامیہ اور ارکان اسمبلی کی ملی بھگت سے اوکاڑہ روڈ پر جاری میلہ بودیانوالہ میں ورائٹی شو کے نام پر فحاشی کے اڈے قائم،پولیس کی نگرانی میں شراب اور منشیات کی فروخت سرے عام،میلہ میں ہزاروں منچلوں کی شرکت، سیکورٹی اداروں کی طرف سے ممکنہ دہشت گردی کی اطلاع کے باوجود ضلع حکومت کی طرف سے میلے کی اجازت سوالیہ نشان سے کم نہیں،
تفصیل کے مطابق تاندلیانوالہ تھانہ صدر کے علاقے اوکاڑہ روڈ پر 7فروری کو شروع ہونے والے میلہ بودیانوالہ میں اس سال ضلعی انتظامیہ نے سیاسی دباؤ میں آکر میلہ میں ورائٹی شوز میں اپنے دل بہلانے والوں کو جام چھلکانے اور شباب سے لطف اندوز ہونے کیلئے کھلی چھٹی دے دی ہے اب اراکین اسمبلی کی معیت میں میلہ بودیا نوالہ کا انعقاد ہورہاہے جہاں پہلے کی طرح منشیات کی سرعام فروخت کی کھری بھی شامل ہے  لیکن پاکستان میں تاندلیانوالہ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے سیاستدانوں کو خوش کرنے کیلئے ورائٹی شوز کی آڑ میں فحاشی پھیلانے کی کھلی چھٹی دے کر اپنی آنکھیں بند کرلیں کیونکہ پہلے یہاں میلہ میں سینماؤں،موت کے کنوئیں، سرکس اور دیگر ایسے پروگراموں سے لطف انداز ہوتے تھے لیکن ورائٹی شوز میں شراب کے نشے میں دھت افرادکو گھنگروکی جھنکار میں شباب کو اپنی آغوش میں لے کر جن گناہوں کے مرتکب ہوتے ہیں اسکی ذمہ داری کس پر عائد ہوگی کتنے افسوس کا مقام ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے اس علاقہ میں فحاشی پھیلانے کیلئے کھلی چھٹی دے دی اور اب پہلے کی نسبت یہ میلہ منشیات فروش اور فحاشی کا ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے بہت بڑا اڈہ لیکن ایم پی اے نے ضلعی انتظامیہ سے ملی بھگت کرکے اس میلہ بودیانوالہ کا انعقاد کردیا ہے اور اس میلہ بودیا نوالہ میں اب ورائٹی شوز میں شباب سے لطف اندوز ہونے کیلئے جام چھلکانے کی کھلے عام اجازت بھی ہوگی کوئی پولیس والا کسی کو نہیں روک سکے گا اور نہ ہی اس میلہ میں فحاشی کے اڈے پانچ روز تک بندہوں گے ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے میلہ بودیا نوالہ 5روز تک تمام راستوں کو فحاشی پھیلانے میں ہی صرف ہوں گیں حالانکہ اس میلہ میں انتظامیہ کو کسی ورائٹی شوز کرنے والوں کو ایسی اجازت نہیں دینی چاہیے تھی بلکہ ضلعی حکام نے سیاسی دباؤ میں آکر اپنی شرافت کو تار تارکرکے میلہ میں ورائٹی شوز کی منظوری دی ہے جو کہ ایک قابل افسوس اقدام ہے یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ ان تمام کاموں کی اجازت ایم پی اے نے لیکر دی ہے سیکورٹی اداروں کی طرف سے ممکنہ دہشت گردی کی اطلاع کے باوجود ضلع حکومت کی طرف سے میلے کی اجازت سوالیہ نشان سے کم نہیں،

دوافراد نے ایک13سالہ یتیم لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالالواحقین کا ماہی چوک میں احتجاجی مظاہرہ

دوافراد نے ایک13سالہ یتیم لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالالواحقین کا ماہی چوک میں احتجاجی مظاہرہ
تاندلیانوالہ (ماموں کانجن ٹائمز)  محلہ جناح کالونی میں دوافراد نے ایک13سالہ یتیم لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالہ لواحقین نے اس درندگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی جلوس نکالا اور بینروں پر یتیم بچے سے زیادتی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے مطالبات درج تھے معلوم ہوا ہے کہ محلہ جناح کالونی کے رہائشی احسان الحق عرف شانی 13سالہ یتیم بچے کو دوافراد مجید زرگر اور خاور طور نے ورغلا کر اپنے ڈیڑے پر لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالہ جس پر 13سالہ بچے کے چچا اللہ دتہ نے اس ظلم وزیادتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ملزمان منشیات فروشی کا دھندا بھی کرتے ہیں چند روز قبل ملزمان کے قبضہ سے سٹی پولیس نے چھاپہ مار کر 200لیٹر شراب سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا لواحقین نے ان درندہ صفت افراد کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے پولیس سٹی کے ایس ایچ او سٹی رانا عمران یونس نے لواحقین کو یقین دہانی کرانے کے بعد مقدمہ درج کرلیا۔ 

Thursday, February 6, 2014

بااثرافراد نے گھر میں کام کاج کرنے والی شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا

بااثرافراد نے گھر میں کام کاج کرنے والی شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا،پولیس ملزمان کے ساتھ مل گئی،متاثرہ خاتون انصاف کی تلاش میں ڈسٹرکٹ پریس کلب پہنچ گئی،متاثرہ خاتون شہناز بی بی نے بتایا ہے کہ نواحی گاؤں چک نمبر295گ ب (بیریانوالہ) کی اضافی آبادی میں رہائش پذیر ہے اور گھر کے اخراجات چلانے کیلئے سٹاپ نمبر3محلہ چ
ڑھ کمالیہ میں محمد علی کے گھر میں کام کاج کرتی تھی،جب اس نے دیکھا کہ محمد علی کی بیوی رضیہ بی بی اخلاق سوزکام کرواتی ہے تو اس نے وہاں سے کام چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا،جب وہ وہاں سے اپنے گھر آنے لگی تو ملزمان نے انہیں گھر کے اندر ہی مقید کرلیا جس پر اس نے 15پر کال کی تو پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس کی جان چھڑائی،وہ کمالیہ سے واپس اپنے گھر جارہی تھی کہ بائی پاس سے شام 5بجے کے قریب ملزمان محمد علی،عمران،بودی اور دونامعلوم افراد اسے ایک سیاہ رنگ کی گاڑی میں زبردستی اٹھا کر کمالیہ لے گئے اور دو روز تک اس اخلاق سوز کھیل کھیلتے رہے،دو روز کے بعد وہ موقع پاکر ملزمان کے چنگل سے آزادہوکر ٹوبہ ٹیک سنگھ پہنچی اور تمام روداد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے سامنے پیش کی جنہوں نے تھانہ سٹی پولیس کو حکم دیا کہ وہ فوری طور پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کریں اور خاتون کا میڈیکل کروائیں،مگر تھانہ سٹی پولیس ملزمان کے ساتھ ساز باز ہوگئی،نہ ہی تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا اور نہ ہی اس کا میڈیکل کروایا گیاتو وہ دوبارہ ڈی ایس پی صدر سرکل کے سامنے پیش ہوئے اور انہیں اپنے اوپر ہونے والے مظالم کی داستان سنائی،جس پر تھانہ سٹی پولیس نے اس کا میڈیکل تو کروا لیا مگرمقدمہ درج نہ کیا،متاثرہ خاتون شہناز بی بی کے شوہر نے بتایا کہ وہ بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے چائنہ کمپنی میں بطور ڈرائیور کام کرتا ہے جب اس نے دیکھا کہ ان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا مقدمہ درج نہیں ہورہا تو اس نے اے ایس آئی شوکت سندھو سے رابطہ کیا جنہوں نے مقدمہ کے اندراج کیلئے اس سے20ہزار روپے کا مطالبہ کیا جسے اس نے اپنی بیوی کے زیور بیچ کر پورا کیاجس کے بعد مذکورہ اے ایس آئی نے زیر دفعہ 365B-376ت پ مقدمہ درج کرلیا مگر ملزمان کو گرفتار کرنے سے لیت و لعل سے کام لیتا رہا،جس پر میں نے سٹینڈر بورڈ کیلئے درخواست دے دی جس کے سامنے ملزمان نے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا مگر تھانہ سٹی کا اے ایس آئی پھر بھی ملزمان کو گرفتار کرنے گریزاں ہے الٹا مقدمے سے باز رہنے کیلئے اسے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دے رہا ہے،جبکہ ملزمان مختلف نمبروں سے ٹیلی فون کرکے اسے مقدمہ سے باز رہنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور ہم اپنا گھر بار چھوڑ کر کسی دوسری جگہ جان چھپائے بیٹھے ہیں،متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر نے وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف،آئی جی پنجاب پولیس،ڈی آئی جی پنجاب پولیس و دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو کسی شریف عورت کی عزت تار تار کرنے کی جرات نہ ہو۔
نیوز رپوٹر:جبار طاہر